پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹیسٹ کے پہلے دن شان اور عبداللہ کی بدولت پاکستان کے 4 وکٹ پر 328 رنز

0
69
Pakistan vs England: Pakistan 328 for 4 thanks to Shaun and Abdullah on the first day of the Test-AFP
Pakistan vs England: Pakistan 328 for 4 thanks to Shaun and Abdullah on the first day of the Test-AFP

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹیسٹ کے پہلے دن شان اور عبداللہ کی بدولت پاکستان کے 4 وکٹ پر 328 رنز

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن کے اختتام پر، پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 کے مجموعی اسکور بنائے.

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ا سکور آگے بڑھایا، مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

 Shan Masood Celebrating a glorious century-PCB
Shan Masood Celebrating a glorious century-PCB

دوسری جانب عبد اللہ شفیق نے بھی سنچری اسکورکی اور پھر 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر رن بنائے کریزپرموجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

پاکستان کل اننگز کا آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز سے دوبارہ کرے گا۔