Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ انگلینڈ: فخر زمان نے ورلڈ کپ سے قبل بڑا انکشاف...

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: فخر زمان نے ورلڈ کپ سے قبل بڑا انکشاف کر دیا

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: فخر زمان نے ورلڈ کپ سے قبل بڑا انکشاف کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے جمعہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی ذہنیت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کر رہے ہیں جو ایجبسٹن اسٹیڈیم، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

فخر، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ ہیں انہوں نے دلیل دی کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی طاقت رکھتی ہے کیونکہ ذہنیت واضح ہے اور ہر کھلاڑی اپنے کردار سے واقف ہے۔

فخر نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے سب کچھ طے ہے لوگ میڈیا پر بہت سی باتیں کہتے ہیںمیں اور ہر کھلاڑی اپنے کردار کے بارے میں جانتے ہیں ہم اتنے مضبوط ہیں کہ دنیا میں کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

ایک ٹیم کے طور پرہمارے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ ہمیں تیز کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ صرف اسی ذہنیت کے ساتھ، ہمارے پاسورلڈ کپ جیتنے کا موقع ہے۔ اگر ہمکسی بھی میچ میں پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں تو ہم جانتے ہیں کہ ہمیں 200 یا اس سے زیادہ کا اسکور کرنا ہے۔

میرا کردار جارحانہ اور تیز کرکٹ کھیلنا ہےچاہے میں 10 رنز بناؤں یا ففٹی، اس سے ٹیم کو فائدہ ہونا چاہیے آپ ورلڈ کپ میں دیکھیں گے کہ ہماری ذہنیت کتنی بدلی ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے 25 سالہ نوجوان پر اقربا پروری کے الزامات لگانے کے بعد زمان نے اپنے ساتھی اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا بھی دفاع کیا۔

سابق پاکستانی وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اعظم پر اکثر اقربا پروری کی پیداوار ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے لیکن فخر نے ان دعوؤں کی تردید کی اور صحافی پر زور دیا کہ وہ اعظم کی جدوجہد پر سوال کرنے سے پہلے تحقیق کریں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments