
Pakistan vs Bangladesh: At what number will Babar Azam bat?-AFP
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: بابر اعظم کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نےرپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سرزمین پر پہلے ٹیسٹ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق کی بطور اوپنر بیٹنگ پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں، کپتان شان مسعود تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بلے باز محمد ہریرہ ڈیبیو کرنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ پچ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں گیند بازوں کے لیے موزوں ہوگی، اس لیے پاکستانی ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کو میدان میں اتارے گی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور تیسرے فاسٹ باؤلر میر حمزہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی مردوں کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 13 اگست کو ڈھاکہ سے لاہور پہنچی۔