Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹانڈر 19 ورلڈ کپ: احمد حسن کی بدولت پاکستان کی آئرلینڈ...

انڈر 19 ورلڈ کپ: احمد حسن کی بدولت پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف شاندار فتح

Published on

انڈر 19 ورلڈ کپ: احمد حسن کی بدولت پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف شاندار فتح

 

پوچیفسٹروم، 30 جنوری 2024: پاکستان انڈر 19 نے آئرلینڈ انڈر 19 کے خلاف سپر سکس مرحلے کے اپنے پہلے فکسچر میں کم اسکورنگ میچ میں تین وکٹوں سے قابو پالیا۔ پاکستان انڈر 19، 182 رنز کے تعاقب میں لڑکھڑا گیا لیکن احمد حسن نے ذمہ دارانہ ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

پہلی بیٹنگ کے دوران، آئرلینڈ کے ابتدائی بلے بازوں، جورڈن نیل (4، 17b) اور ریان ہنٹر (10، 28b، 1×4) نے صرف سات رنز کی شراکت قائم کی جب عبید شاہ نے پاکستان انڈر 19 کے لیے پہلا آؤٹ کیا. اس دوران ہنٹر، کو تیز گیند باز علی رضا نے آؤٹ کر دیا، جب وہ مڈ آن پر عامر حسن کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے.

گیون رولسٹن (7، 21b، 1×4) بھی چند اوورز کے بعد روانہ ہوئے وہ احمد حسن کی گیند پر سعد بیگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کے کپتان، فلپس لی روکس، 16 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف تین رنز تک ہی کھیل سکے ، جب وہ بھی احمد کا شکار ہو گئے۔
کیان ہلٹن، کے 12 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد آئرلینڈ نے 18.1 اوورز میں 39-5 پر خود کو جھٹکا دیا۔ سکاٹ میک بیتھ (16، 19b، 3x4s) نے کریز پر 19 گیندوں پر تین چوکے لگائے لیکن وہ عبید کا شکار ہو گئے جو اپنے دوسرے سپیل کے لیے واپس آ گئے۔

جان میک نیلی نے آئرلینڈ کی اننگز کو دوبارہ سہارا دینے کے لیے ہیری ڈائر، کے ساتھ شمولیت اختیار کی اور ساتویں وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈائر (31, 41b, 2x4s) ہارون کی باؤلنگ پر ایک سویپ کھیلنے کی کوشش میں ڈیپ اسکوائر پر کیچ ہو گئےاور ان کا ایک شاندار، رننگ کیچ احمد نے پکڑا.

عبید نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ عامر، علی رضا اور احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں، پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے 24 رنز کی شراکت کے ساتھ محتاط آغاز کیا، اس سے پہلے کہ شاہ زیب خان (11، 25b، 1×4) روبن ولسن، کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جلد ہی، شمائل حسین (7، 11b) نے بھی ایک بال کو غلط انداز میں کھیلاجسے وکٹ کیپر ریان ہنٹر ن،نے پکڑ لیا.

بائیں ہاتھ کے بلے باز اذان اویس (21, 41b, 2x4s) اور سعد بیگ (25, 44b, 3x4s) نے تیسری وکٹ کی 47 رنز کی شراکت میں پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔

عبید شاہ، بھی 10 گیندوں میں آٹھ رنز بنانے کے بعد ڈائر ،کا شکار ہو گئے، جس میں ایک باؤنڈری بھی شامل تھی، اور یوں پاکستان 24 اوورز میں 96-5 پر مشکلات کا شکار رہا۔

آئرلینڈ کی باؤلنگ کی غیر منظم کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، احمد حسن اور ہارون ارشد نے مشکل صورتحال سے پاکستان کو نکالا . دونوں نے ہدف کے قریب پہنچ کر چھٹی وکٹ پر 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہارون ایک باؤنڈری کی مدد سے 34 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعدآؤٹ گئے جبکہ احمد نے پاکستان انڈر 19کے کھیل کو مستحکم رکھا۔

ہدف سے مجموعی طور پر 20 رنز کے فاصلے پر، پاکستان انڈر 19 نے عرفات منہاس (3، 12b) کو بھی کھو دیا جب ،ڈائر نے کھیل کی اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی۔ احمد نے پچاس رنز کا ہندسہ عبور کیا جبکہ علی اسفند نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 9 رنز بنا کر دو اہم چوکوں کے ساتھ احمد کے ساتھ شراکت داری کو آگے بھڑایا احمد 72 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ڈائر ،کے چار وکٹوں کے علاوہ ولسن، ریلی، اور نیل، نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان انڈر 19 اپنا دوسرا سپر سکس میچ 3 فروری کو بینونی میں بنگلہ دیش انڈر 19 سے کھیلے گا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 16 ٹیموں کے کپتانوں کا اظہار خیالانڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 16 ٹیموں کے کپتانوں کا اظہار خیال

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...