نعمان علی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انہیں پیٹ کا شدید مسئلہ ہے جسے ایکیوٹ اپینڈیسائٹس کہتے ہیں۔
نعمان علی کو کل پیٹ میں شدید درد ہونے کے باعث فوراً ہسپتال جانا پڑا، جہاں ان کےٹیسٹ اور اسکین کئےگئے ۔ جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ انہیں شدید اپینڈسائٹس ہے۔ جس وجہ سے آج صبح ہی ان کو آپریشن کروانا پڑا. ڈاکٹرز کے بقول وہ ریکور کررہے ہیں انہیں آج دوپہرکے بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔تاہم وہ ٹیسٹ سیریز میں پرفارم کرنے کے قابل نہیں رہے.
سٹریس فریکچر کی وجہ سے خرم شہزاد سمیت اہم فاسٹ باؤلرز کی عدم دستیابی، نسیم شاہ انجری سے صحت یاب ہونے اور حارث رؤف کے باہر ہونے کی وجہ سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال اور شہزاد کو فاسٹ باؤلنگ لائن اپ میں شامل کیا گیا اور میر حمزہ، حسن علی، اور محمد وسیم جونیئر اس سے قبل فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کے باعث پہلے ہی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں. اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلیکشن کمیٹی پہلے سے ہی کچھ کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہ رہی ہے. دیکھنا یہ ہے کہ 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں پاکستان کیسا کھیل پیش کرتا ہے. اس سے قبل پاکستان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا سے ہار چکا ہے.