Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی فیڈریشنز کے لیے نیا ضابطہ اخلاق نافذ کردیا

1 minute read
Pakistan Sports Board implements new code of conduct for sports federations

Pakistan Sports Board implements new code of conduct for sports federations

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کھیلوں کی فیڈریشنز کے لیے نیا ضابطہ اخلاق نافذ کیا ہے، جو اولمپک چارٹر کے مطابق بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت 31 ویں بورڈ اجلاس میں کئی اہم اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں فیڈریشنز کے انتخابات کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن کا قیام، تنازعات کے حل کے لیے خصوصی ٹربیونل کا قیام ، گورننس فریم ورک کو عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے چارٹر کے مطابق بنانے کی تجویز اور بین الاقوامی میڈل جیتنے والوں کے لیے نقد انعامات میں اضافہ شامل ہے۔

نقد انعام کی رقم کو بڑھا کر 1 کروڑ روپے کر دیا گیا اور چیمپئن کھلاڑیوں کے لیے گولڈ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولتوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور انہیں مزید مدد اور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اجلاس میں یہ اقدامات گورننس میں شفافیت اور کھیلوں کی ترقی کو فروغ دیں گے۔

اجلاس میں آئی او سی چارٹر کے گڈ گورننس کے اصولوں کے مطابق اصلاحات کی منظوری دی گئی، جو برطانیہ، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں پہلے ہی اپنائے گئے عالمی بہترین طریقوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

اجلاس میں منظور ہونے والے اہم فیصلوں میں پاکستان کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس ان اسپورٹس (PCEGS) کا نفاذ بھی شامل ہے، یہ فریم ورک کھیلوں کی فیڈریشنز کے انتظام میں شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بناتا ہے، اس میں بدعنوانی، ڈوپنگ، اور اقربا پروری جیسے مسائل کے خاتمے کے لیے واضح فریم ورک فراہم کیا گیا ہے جو قومی قوانین اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے۔

اجلاس میں ماڈل دستور العمل کی منظوری دی گئی جس میں تمام کھیلوں کی فیڈریشنز کو اپنے گورننس فریم ورک کو آئی او سی چارٹر اور اپنے متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشنز کے گورننس ڈھانچے کے مطابق بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس اقدام سے ملک بھر کی فیڈریشنز میں شفافیت اور خودمختاری کو فروغ ملے گا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل پاکستان اسپورٹس بورڈ پاکستان کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس ان اسپورٹس عالمی اولمپک کمیٹی کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: پریمیئر لیگ: فلہم کی شاندار کارکردگی برائٹن کو 3-1 سے شکست
Next: پاک آرمی نے مینز نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

PSL 11: Lahore Qalandars start with a win by defeating new team Hyderabad Kingsmen by 69 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا نئی ٹیم حیدرآباد کو 69 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.