پاکستان شاہینزبمقابلہ بنگلہ دیش اے : پہلا چار روزہ میچ بارش کی وجہ سے متاثر
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دوپہر کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد امپائرز نے دن کے میچ کو منسوخ کر دیا۔
سعد خان اور کامران غلام کل پاکستان شاہینز کی جانب سے دوبارہ میدان میں اتریں گے کیونکہ انہیں 245 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ 6 وکٹیں باقی ہیں .
جاری چار روزہ میچ کے دوسرے دن، عمر امین کی 32 ویں فرسٹ کلاس سنچری نے پاکستان شاہینز کو بنگلہ دیش اے کے خلاف کمانڈنگ پوزیشن میں ڈال دیا۔
اس سے قبل، بغیر کسی نقصان کے 2رنز پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرنے کے بعد، ہوم سائیڈ کو اس وقت دھچکا لگا جب بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب 28 گیندوں پر 11 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔
محمد ہریرہ آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے جنہوں نے 67 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور پانچ چوکے لگائے۔
اس کے بعد تجربہ کار عمر کو کپتان سعود شکیل نے جوائن کیا اور اس جوڑی نے تیسری وکٹ کے لیے 195 رنز کی شراکت قائم کی۔
شراکت کے دوران بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے عمر نے اپنی سنچری بنائی وہ ڈبل سنچری سے 23 رنز پہلے آوٹ ہو گئےانہوں نے 23 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے211 گیندوں پر 177 رنز بنائے.
عمر کے جانے کے بعد، سعود نے جلد ہی سنچری اسکور کی اور حسن کی گیند پر 76رنز پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے سعود کی اننگز میں 132 گیندوں پر 9 چوکے شامل تھے اور شاہینز کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر322 تھا.