Thursday, January 16, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان شاہینز کا دوسرے روز بھی بنگلہ دیش اے پر غلبہ برقرار

پاکستان شاہینز کا دوسرے روز بھی بنگلہ دیش اے پر غلبہ برقرار

Published on

پاکستان شاہینز کا دوسرے روز بھی بنگلہ دیش اے پر غلبہ برقرار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے اپنے چار روزہ میچ کے دوسرے دن بنگلہ دیش اے ٹیم پر غلبہ برقرار رکھا ہے جس میں محمد ہریرہ نے اپنی ناقابل شکست ڈبل سنچری اسکور کی.

شاہینز نے دوسرے دن کھیل کا دوبارہ آغاز کیا جبکہ 375-2 پر بیٹنگ کرتے ہوئے حریرہ اور کامران غلام ابھی بھی کریز پر موجود تھے دونوں بلے بازوں نے بنگلہ دیشی گیند بازوں کو جھنجھوڑ دیا کیونکہ انہوں نے 467-3 پر اننگز ڈکلیئر کرنے سے پہلے 92 رنز مزید جوڑے۔

حریرہ اور غلام نے 204 رنز کی زبردست شراکت قائم کی جہاں حریرہ نے 247 گیندوں پر 28 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 218 رنز بنائے جبکہ غلام نے 161 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش اے نے بھی اپنی اننگز کا مضبوط آغاز کیا اور دوسرے دن کھیل کا اختتام 203-4 کے مجمو عی اسکورپر کیا ٹائیگرز نے صرف 23 رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے بعدزبردست واپسی کی کیونکہ شادمان اسلام انیک اور ایچ مولا نے 153 رنز کی شراکت قائم کی جس نے انہیں خطرے سے باہر کردیا۔

شادمان نے شاہنواز دہانی کی گیند پر آوٹ ہونے سے قبل 88 رنز بنائے جب کہ ملا نے 70 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش اے اب بھی 264 رنز سے پیچھے ہے شہادت حسین دیپو اور حسن مراد کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان شاہینز: صاحبزادہ فرحان (کپتان)، فیصل اکرم، حسیب اللہ، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، محمد ہریرہ، مبصر خان، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دہانی، طیب طاہر اور عمر امین

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this