Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلاولمپکس میڈلز ٹیبل پر پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اولمپکس میڈلز ٹیبل پر پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس گیمز کے اختتام کے ساتھ پاکستان نے میڈلز ٹیبل پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پیرس اولمپکس میں امریکا نے مختلف کھیلوں میں کل 40 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔امریکا نے 44 سلور اور 40 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 126 میڈلز کے ساتھ گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چین 40 سونے،27 چاندی اور 24 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 91 میڈلز حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جاپان نے 20 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 45 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ پاکستان کے 7 ایتھلیٹس نے پیرس اولمپکس میں حصہ لیا اور صرف ایک گولڈ میڈل حاصل کیا، یہ میڈل جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے جیتا۔

ایک گولڈ میڈل جیت کر پاکستان پیرس اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر 62 ویں نمبر پر رہا۔

دوسری جانب بھارت کا 117 رکنی دستہ گیمز میں 6 میڈلز کے ساتھ 71 ویں نمبر پرآیا اس کی وجہ یہ ہے کہ اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر درجہ بندی گولڈ میڈل کے حساب سے ہوتی ہے۔اگر کوئی ملک کانسی اور سلور کے 10میڈلز بھی جیت جائے لیکن وہ ایک بھی گولڈ حاصل نہ کرے تو وہ ٹیبل پر ایک گولڈ جیتنے والے ملک سے نیچے ہی رہے گا۔

اگر 2 یا 2 سے زیادہ ممالک کے گولڈ میڈلز کی تعداد ایک جیسی ہو تو پھر درجہ بندی چاندی کے تمغوں کی تعداد سے ہوتی ہے جیسا کہ امریکہ اور چین کے درمیان ہوا ،اور اگر چاندی کے تمغے بھی ایک جتنے ہوں تو پھر کانسی کے میڈلز کی بنیاد پر پوزیشن کا تعین ہوتا ہے۔

کیوں کہ بھارت ایک بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا اس لیے وہ 6 میڈلز(5 کانسی اور ایک سلور) جیتنے کے باوجود ایک گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان سے میڈلز ٹیبل پر پیچھے ہے۔

Latest articles

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی...

نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے کا بڑا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر قومی ایئرلائن نے بیرون ملک...

کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ...

پاکستان ویمن لیکروس ٹیم فروری میں جاپان کا دورہ کرے گی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن لیکروس ٹیم فروری میں...

More like this