Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلپاکستان جونیئر بیس بال ٹیم کو چائینیز تائپے جانے کا این...

پاکستان جونیئر بیس بال ٹیم کو چائینیز تائپے جانے کا این او سی نہ مل سکا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئین شپ میں شرکت کرنی ہے مگر پاکستان فیڈریشن بیس بال کو چائینیز تائپے ٹیم بھیجنے کا این او سی نہ مل سکا۔

اس بارے میں بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے این او سی جاری نہ کرنے کا لیٹر بھجوا دیا ہے اور لیٹر میں کہا گیا ہے کہ حکومت چائینیز تائپے میں ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل درآمد کرتی ہے لہٰذا حکومتی پالیسی کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا جا سکتا ہے۔

سیکریٹری فخر علی شاہ کہتے ہیں کہ پی ایس بی نے خود جواب دے دیا ہے کہ ہمارا کیس وزارت خارجہ کو نہیں بھجوایا گیا ہے۔

فخر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان سینئر ٹیم گزشتہ برس چائنیز تائپے میں ایشین بیس چیمپئین شپ کھیل چکی ہے اور اگر ہم نے ایونٹ میں شرکت نہ کی تو ہمیں بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری نان ری فنڈ ایبل ائیر ٹکٹس بک ہیں ، آن آرائیول ویزہ ملے گا، فیڈریشن اپنے تمام اخراجات خود برداشت کر رہی ہے۔

بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ ایشین چیمپئین شپ ورلڈ انڈر 18 چیمپئین شپ کاکوالیفائنگ راؤنڈ ہے اور عدم شرکت پر بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ پابندی کا بھی خدشہ ہے لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ ہمارے کیس کو از سر نو دیکھا جائے۔

واضح رہے کہ انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئین شپ 2 سے 8 ستمبر تک چائینیز تائپے میں شیڈولڈ ہے۔

Latest articles

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

More like this