Pakistan beat South Africa in the third ODI to clinch the series-PCB
فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کوئنٹن ڈی کوک نے 53، یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 شکار کیے۔
جواب میں پاکستان نے ہدف 26ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا صائم ایوب نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بابر اعظم نے 27 رنز اسکور کیے جبکہ فخر زمان بغیر رنز کے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے دو تبدیلیاں کیں، نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے نام رہا تھا۔





