Pakistan beat India by 191 runs to win the Under-19 Asia Cup 2025-PCB
دبئی: پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار 172 رنز کی اننگز اور تیز گیند بازوں کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
ہدف 348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا، جبکہ عبدالسبحان اور محمد صیام نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 347/8 رنز بنائے سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جس میں 17 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے احمد حسین نے 56 رنز کی معاون اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔



