
Pakistan Army dominated the first day of the National Under-17 Taekwondo Championship
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 17 جونیئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پاک فوج کا غلبہ رہا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان میں کورین بزنس کمیونٹی کے صدر مسٹر کم گوبونگ اور پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان آرمی 3 گولڈ، 1 سلور اور 1 برانز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹاپ پرفارمر بن کر ابھری۔ سندھ 1 گولڈ اور 4 سلور میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ واپڈا نے 1 گولڈ اور 1 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔