Over 40 T20 World Cup: Australia defeats Pakistan to win title-Facebook/PakistanVeteransCricketAssociation
کراچی میں منعقدہ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
فائنل میچ میں پاکستان اوور 40 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔
قومی ٹیم کی جانب سے فواد عالم نے 24 جبکہ عبدالرزاق نے 19 رنز کی اننگز کھیلی آسٹریلیا کے مارک کلیئری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مجموعی طور پر عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی نے انہیں ایونٹ کا فاتح بنادیا۔



