
OIC demands withdrawal of all illegal and unilateral measures taken in Jammu and Kashmir after August 5, 2019
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نےہندوستان کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ہٹائے جانے کے پانچ سال مکمل ہو نے کے بعد 5 اگست 2024 کو ایک اہم تقریب کے موقع پر جموں و کشمیر کے بارے میں ایک بیان دیا۔
ہندوستان کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کوختم کرنے کے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ۔او آئی سی چاہتا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر کی حیثیت میں کی گئی تمام تبدیلیوں کو کالعدم کر دے۔
او آئی سی کا خیال ہے کہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا .
او آئی سی نے دنیا پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دے.