
Nottingham Forest are strong title contenders: Liverpool manager Slott
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیورپول کے کوچ آرنے سلاٹ نے نوٹنگھم فاریسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سیزن میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹائٹل جیتنے کے مستحق ہیں۔
لیورپول، جو پریمیئر لیگ ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے، منگل کو سٹی گراؤنڈ میں فاریسٹ کا مقابلہ کرے گا ۔ نوٹنگھم فاریسٹ اس وقت ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے، لیورپول سے صرف چھ پوائنٹس پیچھے اور ان کا بڑے کلبز جیسے آرسنل، چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے ساتھ سخت مقابلہ۔ فاریسٹ نے اس سیزن میں صرف چار میچ ہارے ہیں اور ستمبر میں لیورپول کو اینفیلڈ میں 1-0 سے شکست دی تھی۔
لیورپول کے کوچ آرنے سلاٹ نے کہا:
“سیزن کے آدھے راستے پر آپ ٹیموں کے معیار کا بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں، اور نوٹنگھم فاریسٹ اس وقت ٹائٹل کا ایک مضبوط دعویدار ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “فاریسٹ نے جس انداز میں کھیلا ہے اور جو نتائج حاصل کیے ہیں، وہ اس مقام پر ہونے کے مستحق ہیں۔ وہ اب ہمارے علاوہ اور دیگر بڑی ٹیموں کے ساتھ مقابلے میں شامل ہیں۔”
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہوگا، کیونکہ لیورپول اپنی برتری کو مزید مستحکم کرنا چاہے گا جبکہ فاریسٹ ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔