Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالناروے کپ 2024 : قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم تمام گروپ...

ناروے کپ 2024 : قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم تمام گروپ میچز میں ناقابلِ شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم تمام گروپ میچز میں ناقابلِ شکست رہی.

اوسلو میں یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں‌پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنےگروپ کے تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو3-1 سے شکست دی ۔

اوسٹیسی فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سےاوسٹیسی کلب کے خلاف گول کرکے میچ کر برابر کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار2 گول اسکول کیئے ، گول کرنے والوں میں کپتان محمد عدیل ،شاہد انجم ، عبدالغنی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
قومی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے اپنی ،جیت قوم کے ۲۳لاکھ سٹریٹ چلڈرن کے نام کی .

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشاءاللہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم یکم اگست کو اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی،یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی ہے۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this