ڈیڑھ درجن جانی حملوں میں بچنے والے‘ نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
بلوچستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی وہ خوش نصیب انسان ہیں جو ڈیڑھ درجن جانی حملوں میں بچنے والے خوش نصیب انسان ہیں.
2024 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے اور اب وہ وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔
سابق نگران وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر سرفراز بگٹی جمعہ کو بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں۔
جہاں تک بات میر سرفراز بگٹی کی جائے تو وہ سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سینیٹر بننے کے بعد نگران حکومت کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
سرفراز بگٹی 1981 میں بگٹی قوم کے ممتاز قبائلی سیاسی رہنما میر غلام قادرمسوری بگٹی کے ہاں پیدا ہوئے۔ میر سرفراز بگٹی نے لارنس کالج مری سے اپنی تعلیم مکمل کی۔
ان کے والد میرغلام قادر مسوری بگٹی (مرحوم) نے 1988 میں پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی۔
میرغلام قادر مسوری (مرحوم) اپنی تمام زندگی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کرتے رہے اور مشرف دور میں پیپلز پارٹی سے رفاقت کے باعث زیر عتاب بھی رہے۔