اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کو لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران چہرے پر گیند لگنے کے بعد راچن رویندرا صحت یاب ہو رہے ہیں۔
آل راؤنڈر پاکستان کی اننگز کے 38ویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران فلڈ لائٹس میں گیند کی نظر سے محروم ہونے کے بعد ماتھے پر لگنے سے لہولہان ہو گئے۔
ان کے ساتھی گلین فلپس نے قذافی اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ پورے وقت ہوش میں رہے جو کہ لاجواب ہے۔
نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے فتح دلانے کے لیے اپنی پہلی ایک روزہ بین الاقوامی سنچری بنانے پر فلپس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔