Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹنیوزی لینڈ کے جارج ورکر نے انویسٹمنٹ فرم میں ملازمت کے...

نیوزی لینڈ کے جارج ورکر نے انویسٹمنٹ فرم میں ملازمت کے لیے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Published on

spot_img

نیوزی لینڈ کے جارج ورکر نے انویسٹمنٹ فرم میں ملازمت کے لیے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بلے باز جارج ورکر نے 34 سال کی عمر میں پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاکہ ایک سرمایہ کاری فرم، فورسیتھ بار میں ملازمت حاصل کر سکیں۔

چونتیس سالہ ورکر نے 12 بین الاقوامی میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی 10 ون ڈے، 2 ٹی ٹوئنٹی اور 17 سال سے زیادہ عرصے تک ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلا۔

انہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں اپنانام بنایا جہاں انہوں نے 169 میچوں میں 43.64 کی شاندار اوسط اور 79.85 اسٹرائیک ریٹ سے 6,721 رنز بنائے جس میں 18 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں.

ایک بیان میں ورکر نے کرکٹ سے دور زندگی کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیاپیشہ ورانہ کرکٹ میں 17 سالہ سفر مکمل کرنے کے بعد، میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں یہ فیصلہ میری زندگی کے ایک ناقابل یقین باب کے خاتمے اور ایک نئے ایڈونچر کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

ورکر نے کہا کہ جب میں اس باب کو بند کر رہا ہوں، میں اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہوں جنہوں نے مجھے ایک شاندار موقع فراہم کیا ہے میں اپنے نئے کردار کے لیے اسی جذبے اور لگن کو لانے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ کھیلے گئے 10 ون ڈے میچوں میں، ورکر نے اپنے پہلے 6 ون ڈے میں3 نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن انہیں صرف چار میچز کھیلنا پڑے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this