Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹنیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ...

نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچی۔

مائیکل بریسویل کی قیادت میں میزبان ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں مین ان گرین کے خلاف میدان میں اترے گی جس میں سے تین راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے اور سیریز کا اختتام 27 اپریل کو ہوگا۔

ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا تھا ایمریٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن اینڈی پائکرافٹ کی سربراہی میں قائم پینل میں علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض شامل ہیں۔

نو اپریل کو بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بابر اعظم کی زیرقیادت 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم قومی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔

میچ فکسچر

اپریل18 – پہلا ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی

اپریل 20- دوسرا ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی

اپریل21 – تیسرا ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی

اپریل25 – چوتھا ٹی ٹوئنٹی، لاہور

اپریل27 – پانچواں ٹی ٹوئنٹی، لاہور

ٹی ٹوئنٹی 2024 کے لیے اسکواڈز

پاکستان: بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان ، زمان خان، اسامہ میر۔

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (ج)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فاولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this