Sunday, January 12, 2025
Homeکھیلکرکٹنیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی، سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان...

نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی، سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اتوار کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں منعقد ہونے والی ہے۔

باؤلنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر جنہوں نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹیموں کی باگ ڈور سنبھالی تھی، آئندہ آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ اور میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز سے قبل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا مرکب شامل ہے، جس میں ول او رؤرک، بین سیئرز اور ناتھن اسمتھ شامل ہیں، جو اپنے پہلے سینئر آئی سی سی ایونٹ میں شامل ہوں گے۔

سینٹنر، جو پہلی بار مردوں کے سینئر آئی سی سی ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے، فرنٹ لائن اسپنر کے طور پر کام کریں گے لیکن انہیں آل راؤنڈرز مائیکل بریسویل، گلین فلپس اور راچن رویندرا سپورٹ کریں گے۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میٹ ہنری نیوزی لینڈ کے تیز باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے، جسے تجربہ کار اسپیڈسٹر لوکی فرگوسن نے مزید تقویت دی ہے۔

سابق کپتان کین ولیمسن بلیک کیپس کے بیٹنگ یونٹ کی قیادت کریں گے جس میں رویندرا، ڈیون کونوے اور ول ینگ، ڈیرل مچل اور مارک چیپ مین شامل ہیں۔

گروپ اے میں شامل بلیک کیپس اپنی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان کے خلاف کرے گی۔

نیوزی لینڈ کا سکواڈ:مچل سینٹنر (کپتان) مائیکل بریسویل ، مارک چیپ مین ، ڈیون کونوے ، لوکی فرگوسن ، میٹ ہنری ، ٹام لیتھم ، ڈیرل مچل ، ول او رورک ، گلین فلپس ، راچن رویندرا ، بین سیئرز ، ناتھن اسمتھ ، کین ولیمسن ، ول ینگ

Latest articles

پی سی بی نے یوتھ ڈویلپمنٹ کیمپ کی قیادت غیر ملکی کوچز کو سونپ دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا تیسرا مرحلہ اس...

بھارت کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے...

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

More like this