Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ کپ سیمی فائنل کے دوران انگلش فٹبال میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، جب ریفری اسٹورٹ ایٹ ویل نے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے فیصلے کا اسٹیڈیم کے اندرعوامی اعلان کیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ انگلینڈ میں کسی ریفری نے وی اے آر فیصلے کو اسٹیڈیم کے پی اے سسٹم کے ذریعے وضاحت کے ساتھ پیش کیا۔ ریفری ایٹ ویل نے اسپرس کے لیے ڈومینک سولانکے کے دیر سے گول کو مسترد کرتے ہوئے کہا:
“ایک جائزے کے بعد، ڈومینک سولانکے آف سائیڈ پوزیشن میں تھے۔”

اس فیصلے کے باوجود، ٹوٹنہم نے لوکاس برگوال کے 86ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں 1-0 سے فتح حاصل کر لی۔

ٹوٹنہم کے مینیجر اینگے پوستیکوگلو نے فیصلے کے اعلان پر خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا: “اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ اس اعلان سے آج رات کے کھیل میں کوئی بہتری آئی ہے تو مجھے افسوس ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: “پہلے ایسا ہوتا تھا کہ ریفری جھنڈا اٹھاتا اور کھیل فوراً آگے بڑھ جاتا، لیکن اب طریقہ کار بدل گیا ہے۔”

یہ اعلان لیگ کپ کے سیمی فائنلز میں ایک تجربے کا حصہ ہے، جس کے تحت ریفری پچ سائڈ مانیٹر کے جائزے کے بعد حتمی فیصلے اسٹیڈیم میں عوام کو سنائیں گے۔ اس کا مقصد کھیل میں شفافیت بڑھانا ہے۔

ایسا نظام رگبی یونین اور امریکن فٹبال جیسے کھیلوں میں عام ہے اور اسے 2023 خواتین کے ورلڈ کپ میں بھی آزمایا گیا تھا۔ پریمیئر لیگ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اس سیزن میں کسی وقت وی اے آر کے اعلانات کو شامل کیا جائے گا۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this