
New chapter of cricket: 'Test Twenty' format officially launched, all important rules releasedأX/@The_Test_Twenty
کرکٹ کی دنیا ایک نئے اور انقلابی فارمیٹ — “ٹیسٹ ٹوئنٹی” — کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی اور ٹی20 کی برق رفتاری کو ایک ہی میدان میں یکجا کرنا ہے اس فارمیٹ کو باضابطہ طور پر جمعرات کو متعارف کروایا گیا، جس کی توثیق عالمی کرکٹ لیجنڈز اے بی ڈی ویلیئرز، میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ اور سر کلائیو لائیڈ نے کی۔
ٹیسٹ ٹوئنٹی کے بانی و سی ای او گورو بہروانی نے اسے کرکٹ کا “اگلا باب” قرار دیا، جس میں ہر میچ ایک ہی دن میں مکمل ہوگا۔
اہم فارمیٹ تفصیلات:
میچ دورانیہ: 80 اوورز فی میچ
اننگز: ہر ٹیم کی دو اننگز، ہر اننگز میں 20 اوورز
سکورنگ: پہلی اننگز کا سکور دوسری میں جاری رہے گا
نتیجہ: ممکنہ نتائج: جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا
ٹائی کی صورت میں: سپر اوور (سپر سیشن)، اگر برقرار رہے تو زیادہ باؤنڈریز والی ٹیم فاتح
جدید اصول:
پاور پلے: 4 اوورز کا ایک پاور پلے، کپتان کسی بھی وقت منتخب کر سکتا ہے اگر استعمال نہ کیا جائے تو دوسری اننگز کے 7ویں سے 10ویں اوور کے درمیان خودکار ہو گا۔
فالو آن: اگر دوسری بیٹنگ ٹیم پہلی اننگز کے بعد 75 یا زائد رنز پیچھے ہو تو فالو آن ممکن
ابتدائی خاتمے کی شق: اگر کوئی ٹیم 10 اوورز سے پہلے آل آؤٹ ہو جائے تو مخالف کو 3 اضافی اوورز ملیں گے
باؤلنگ پابندیاں: ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 5 باؤلرز استعمال کر سکتی ہے، ہر باؤلر کو دونوں اننگز ملا کر زیادہ سے زیادہ 8 اوورز کی اجازت
وائیڈز اور نو بالز: ٹی ٹوئنٹی قوانین لاگو، لیکن ایک اوور میں 3 یا زیادہ وائڈ/نو بالز پر 3 رنز کا اضافی جرمانہ
اوور ریٹ سزائیں: سست اوور ریٹ پر 5 رنز کی کٹوتی اور ٹائم آؤٹ چھن سکتا ہے
پہلا ٹورنامنٹ:
جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ 2026 میں ہوگی، جس میں 13 سے 19 سال کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ٹیمیں: 6 فرنچائزز (3 ہندوستانی، 3 بین الاقوامی: لندن، دبئی، اور ایک امریکی شہر)
کھلاڑی: ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی، بھارتی و غیر ملکی ٹیلنٹ کی مساوی تقسیم
ٹیلنٹ کی جانچ:
تمام کھلاڑیوں کی صلاحیت کا جائزہ “ٹیسٹ ٹوئنٹی انٹیلی جنس انڈیکس” (TTII) کے ذریعے لیا جائے گا، جو فیصلہ سازی، کرکٹ آئی کیو اور مزاج کا تجزیہ کرے گا۔
شارٹ لسٹنگ:
1,000 کھلاڑیوں میں سے 300 کو منتخب کیا جائے گا، جن میں سے 96 فرنچائزز میں شامل ہوں گے۔
اسٹار پاور اور ملکیت:
منتظمین کے مطابق فرنچائزز کی ملکیت ان مشہور شخصیات اور خاندانوں کے پاس ہو گی “جنہوں نے کھیل کو اپنے خون میں پروان چڑھتے دیکھا ہے۔”
ٹیسٹ ٹوئنٹی کرکٹ کو نئی نسل کے لیے مزید سنجیدہ، دلچسپ اور قابلِ رسائی بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے، جو نہ صرف کھیل کی رفتار بلکہ ذہانت اور اسٹریٹجی پر بھی زور دیتی ہے۔