Thursday, February 6, 2025
Homeاسرائیلنیتن یاہو کا جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے انکار، غزہ پر...

نیتن یاہو کا جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے انکار، غزہ پر جاری حملوں میں مزید 8 فلسطینی جانبحق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد 15 مہینوں کی خون ریز جنگ کا بالآخر خاتمہ ہونے کے قریب ہے، تاہم عین موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر عملدرآمد سے انکار کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس پہلے رہا کیے جانے والے اسرائیلی شہریوں کے نام جاری کریں، اس کے بعد ہی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ہوسکتا ہے

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق، آج دن ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم حماس کی جانب سے ان اسرائیلی مغویوں کے نام جاری نہ ہونے پر جنگ بندی میں تاخیر ہورہی ہے جنہیں معاہدے کے تحت آج رہا کرنا تھا۔

حماس کے مطابق تاخیر ’تکنیکی‘ وجوہات کی بنا پر ہورہی ہے اور وہ جلد ہی یہ نام جاری کردیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے قریب غزہ میں جشن کا سماں ہے، بے گھر اور کیمپوں میں رہائش پذیر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے بے تاب ہیں اور اپنا سامان باندھنے میں مصروف ہیں۔

15 مہینوں کی تباہ کن جنگ کے بعد جنگ بندی کے اعلان پر نہ صرف فلسطینی بلکہ دنیا بھر میں ان کی حمایت کرنے والے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جنگ بندی کے قریب آتے ہی اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہزاروں میں افراد سڑکوں پہ نکل آئے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے پہلے دن 3 اسرائیلی مغوی جب کہ 95 فلسطینی شہری رہا کیے جائیں گے جبکہ ہر روز 600 امدادی ٹرکوں کو رفح بارڈر کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

جنگ بندی کے قریب پہنچتے ہی اسرائیلی فورسز نے مصر کی سرحد سے متصل رفح کوریڈور سے انخلا شروع کیا ہے جس کے بعد یہاں سے امدادی تنظیموں کے قافلے غزہ میں داخل ہوں گے۔

گزشتہ دنوں جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملے جاری رہے تھے جس کی وجہ سے 120 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

غزہ میں کام کرنے والے صحت کے شعبے کے حکام 15 مہینوں سے جاری اس جنگ میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد بتا رہے ہیں۔ اس جنگ سے غزہ کی آبادی کے 2 فیصد حصے کی اموات ہوئیں۔

Latest articles

آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے...

صدر ٹرمپ کا جنگ سے تباہ حال غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیلی...

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آئندہ...

ٹرمپ کے غزہ پر دیے گئے اشتعال انگیز بیان پر، پاکستان نے اب تک کوئی ردعمل کیوں نہیں دیا؟ ملیحہ لودھی

اردو انٹرنیشنل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے...

More like this

آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے...

صدر ٹرمپ کا جنگ سے تباہ حال غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیلی...

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آئندہ...