Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاننواز شریف کی ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن روانگی متوقع، لیگی ذرائع

نواز شریف کی ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن روانگی متوقع، لیگی ذرائع

Published on

spot_img

نواز شریف کی ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن روانگی متوقع، لیگی ذرائع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، ن لیگ عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی کیوں کہ ن لیگ مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کی، اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں دیگر اہم سیاسی امور کے علاوہہ پنجاب اور اسلام آباد کے بجلی صارفین کے لیے ریلیف سے متعلق مشاورت ہوئی، اجلاس میں پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کے آئندہ ماہ دوبارہ لندن جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا، میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد کی ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن روانگی متوقع ہے، میاں نوازشریف کے 11 ستمبرکو لندن روانہ ہونے کا امکان ہے ، برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران نوازشریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اور اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، اس دوران صدر مسلم لیگ ن کی لندن میں بعض اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملکی سیاست میں بہت اہم اور مثبت کردار ادا کرنے جارہے ہیں، نواز شریف نے کبھی کسی سے محاذ آرائی نہیں کی، فوج کے ساتھ جب بھی معاملات خراب ہوئے تو آغاز دوسری طرف سے ہوا، پانامہ کو بنیاد بنا کر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اس میں ہوا بھرنے والے اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے کیوں کہ وہ ایکسٹینشن مانگ رہے تھے مگر نواز شریف نے انکار کردیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this