Skip to content
07/09/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
Watch Video
  • Home
  • Top News
  • نیشنز لیگ: پہلی بار ایک میچ میں تین گول کرنے والی ٹیم سان مارینو کی لیخ شنشٹائن کو شکست
  • Top News

نیشنز لیگ: پہلی بار ایک میچ میں تین گول کرنے والی ٹیم سان مارینو کی لیخ شنشٹائن کو شکست

معصومہ زہرہ Posted on 10 months ago 1 min read
San Marino beat Liechtenstein to claim historic Nations League promotion

San Marino beat Liechtenstein to claim historic Nations League promotion

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب‌ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سان مارینو، جو دنیا کی سب سے نچلی درجہ بندی والی فٹبال ٹیم ہے، نے نیشنز لیگ کے تیسرے درجے میں ترقی حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے لیخ شنشٹائن کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی مسابقتی میچ میں تین گول کیے اور ایک سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

سان مارینو کی اس سے پہلے کی دو جیتیں بھی لیخ شنشٹائن کے خلاف تھیں، جن میں ایک دوستانہ میچ 2004 میں اور دوسرا نیشنز لیگ کا میچ اس سال ستمبر میں اور یہ دونوں میچ سان مارینو نے 1-0 سے جیتے تھے۔ فیفا کی درجہ بندی میں 210ویں نمبر پر موجود اس ملک نے اب تک اپنے 211 میچوں میں سے 199 میں شکست کھائی ہے۔

سان مارینو کے کوچ، روبرٹو سیولی، جو کہ گزشتہ سال ٹیم کے ساتھ جڑے تھے انہوں نے 10 میچوں میں سے دو فتوحات حاصل کی ہیں۔ اس کامیابی میں خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ سان مارینو نے کسی میچ میں پیچھے رہ کر جیت حاصل کی ہے۔

San Marino beat Liechtenstein to claim historic Nations League promotion
San Marino beat Liechtenstein to claim historic Nations League promotion

اس میچ میں لیخ شنشٹائن نے شروع میں برتری حاصل کی جب ایرون سیل نے باکس کے باہر سے شاندار گول کیا۔ وقفے کے فوراً بعد سان مارینو کے کھلاڑی لورینزو لازاری نے ایک عمدہ گیند کو گول میں بدل کر میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد نکولا نینی نے پنالٹی پر گول کرکے سان مارینو کو برتری دلائی اور پھر الیساندرو گولینوچی نے 10 گز سے ایک بہترین شاٹ لگا کر ٹیم کی تاریخی فتح کو یقینی بنایا۔

نینی اب تین گول کے ساتھ سان مارینو کے دوسرے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں، جبکہ لازاری اورالیگزینڈرو گولینوچی بھی ان چھ کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے سان مارینو کے لیے ایک سے زیادہ گول کیے ہیں۔

میچ کے بعد جیسے ہی آخری سیٹی بجی، سان مارینو کے بینچ کے کھلاڑی جشن منانے کے لیے میدان میں دوڑ پڑے اوراسٹیڈیم میں موجود چند مداحوں نے بھی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ سان مارینو فٹبال فیڈریشن کے صدر مارکو ٹورا نے کہا، “ان لڑکوں نے آج رات تاریخ بنائی ہے۔ میں ان کی کارکردگی پر جذباتی ہو گیا۔”

اس فتح کے ساتھ سان مارینو نے جبرالٹر کے اوپر ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے درجے میں پروموشن حاصل کی، جس نے نینی کی انجری ٹائم پنالٹی کی بدولت اپنے آخری میچ میں 1-1 سے ڈرا کیا تھا۔ دوسری جانب، لیخ شنشٹائن نے آخری مرتبہ 2020 میں کوئی مسابقتی جیت حاصل کی تھی، جس میں انہوں نے سان مارینو کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

About the Author

معصومہ زہرہ

Author

Visit Website View All Posts
Tags: اردو انٹرنیشنل اردو فٹبال اردو کھیل سان مارینو فٹ بال ٹیم فٹبال اپڈیٹ کھیل کھیل کی اردو خبر لیخ شنشٹائن فٹبال ٹیم نیشنز لیگ

Post navigation

Previous: کوسل مینڈس نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر
Next: میکسیکو کوچ پر حملہ: ہونڈوراس کو اگلے ہوم میچ کے لیے پابندی اور جرمانے کا سامنا”

Related Stories

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 12 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
1 min read
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 13 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 16 hours ago

You may have missed

  • Ticker

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند پر اونچے درجے کا سیلاب

معصومہ زہرہ Posted on 14 hours ago
صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا
1 min read
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا

معصومہ زہرہ Posted on 14 hours ago

Calendar

September 2025
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« Aug    

Top News

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 12 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 13 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 16 hours ago
اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ
  • Top News
  • اسرائیل
  • اسرائیل حماس جنگ
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • فلسطین
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago
دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • Movies
  • Top News
  • انٹرنیمنٹ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معصومہ زہرہ Posted on 2 days ago
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Asia Pacific Politics Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
  • Conflict
  • main
  • انڈیا
  • ایشیا
  • پاکستان
  • جنتا کی آواز
  • سیاست
  • کاروبار
  • کالم کار
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.