Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالنیشنز لیگ: انگلینڈ کے لیے 100ویں میچ میں ہیری کین کی یادگار...

نیشنز لیگ: انگلینڈ کے لیے 100ویں میچ میں ہیری کین کی یادگار کارکردگی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ویمبلے اسٹیڈیم میں یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں انگلینڈ اور فن لینڈ کا مقابلہ ہوا اس میچ کی اہم بات یہ تھی کہ انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے قومی ٹیم کے لیے اپنا 100 واں گیم کھیلا اور ویمبلے اسٹیڈیم میں فن لینڈ کے خلاف میچ میں دو حیرت انگیز گول کر کے اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔

Kane scored a double in his 100th match against Finland in the Nations League.
Kane scored a double in his 100th match against Finland in the Nations League.

کھیل شروع ہونے سے پہلے، کین کو انگلینڈ کے لیے 100ویں میچ کھیلنے پر ایک خاص گولڈن کیپ دی گئی۔ اس نے سنہری جوتے بھی پہن رکھے تھے، تاہم انگلینڈ کے کھیل پر غلبے کے باوجود کین کو گول کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کین کا ایک گول آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا اور اسے فن لینڈ کے گول کیپر لوکاس ہراڈیکی نے دو بار سیو کیا۔

لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 57 ویں منٹ میں کین نے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کی جانب سے زبردست پاس حاصل کرنے کے بعد ایک طاقتور شاٹ سے اپنا 67 واں بین الاقوامی گول کیا اور پھر جب ابھی کھیل میں 14 منٹ باقی تھے، انگلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے نونی ماڈیوکے نے کین کو ایک اور شاندار گول کے لیے اسسٹ فراہم کیا، جس پر کین نے گول کیا اور انگلینڈ کی جیت کو یقینی بنایا۔

Harry Kane scores two in 100 games for England
Harry Kane scores two in 100 games for England
Photo-AP

اس جیت نے انگلینڈ کے عبوری مینیجر لی کارسلے کے کامیاب آغاز کو ظاہر کیا، کیونکہ انگلینڈ نے اس سے پہلے ان کی قیادت میں آئرلینڈ کے خلاف بھی فتح حاصل کی تھی۔

Latest articles

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

More like this