
National Women's Football Championship: Karachi City FC and Legacy FC qualify for finals Photo-PFF
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق لیگیسی ایف سی اور کراچی سٹی ایف سی نے نیشنل ویمنز کلب چیمپئن شپ 2024 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں لیگیسی ایف سی نے کراچی یونائیٹڈ کو 6-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔اس میچ میں ایمان مصطفیٰ چار گول کر کے پلیر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ کائنات بخاری نے دو گول اسکور کیے.
Phot-PFF
دوسرے سیمی فائنل میں کراچی سٹی ایف سی نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزارہ کوئٹہ کو 8-0 سے شکست دی۔ زہمینہ ملک اور سوہا ہیرانی نے دو دو جبکہ نادیہ، زلفیہ، ثناء اور علیزہ نے ایک ایک گول کیا۔
Photo-PFF
نیشنل ویمنز کلب چیمپئن شپ 2024 کا فائنل کراچی سٹی ایف سی اور لیگیسی ایف سی کے درمیان 10 اگست (ہفتہ) کو رات 8:30 بجے جناح فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔