Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلقومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ، واپڈا اور آرمی سیمی فائنل میں...

قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ، واپڈا اور آرمی سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

واپڈا نے پول راؤنڈ میں لگاتار فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فیصل آباد کو 50-13 سے ہرایا اور چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

اس میچ میں فیصل آباد کو دفاعی چیمپئن کے خلاف سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واپڈا نے ہاف ٹائم میں 19 پوائنٹس کی برتری حاصل کی، جو گیم کے اختتام تک بڑھ کر 40 پوائنٹس کے برتری پر پہنچ گئی۔ واپڈا کی جانب سے حجاب فاطمیم نے 22 پوائنٹس بنائے جبکہ سدرہ حکیم نے 12 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ فیصل آباد کی جانب سے فیروزہ اسلم نے 9 پوائنٹس بنائے۔

دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے اسلام آباد کو 53-21 سے شکست دی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے عائشہ دلشاد اور آمنہ محسن بالترتیب 25 اور 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

پانچ روزہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹاپ آٹھ ٹیموں میں واپڈا، کراچی، بہاولپور، اسلام آباد، پاکستان آرمی، لاہور، ہزارہ اور فیصل آباد شامل ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this