Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلقومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی: پی...

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی: پی سی ایف صدر اظہر علی شاہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 6 سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کراچی میں لگایا جائےگا جس میں 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ چیمپئن شپ میں مینز کیٹیگری میں 6، انڈر 23 میں 2 جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں 4 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اظہر علی شاہ نے مزید کہا کہ ایونٹ میں شرکت بجٹ سے مشروط ہے، اگر اس کے لئے ہمیں فنڈ ز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے جنرل سیکٹری ہارون جنرل اور نثار احمد کانگریس میٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this