
Muhammad Rizwan joins Pakistan's elite wicket-keeping club-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپر میں سے ایک بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔
رضوان نے اب صرف 64 اننگز میں 107 آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جس سے وہ پاکستان کے وکٹ کیپنگ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ وسیم باری کے پاس ہے جنہوں نے 146 اننگز میں 228 آؤٹ کیے ہیں۔
کامران اکمل نے 99 اننگز میں 206 آؤٹ کیے جب کہ سرفراز احمد نے 104 اننگز میں 182 آؤٹ کیے ہیں۔
معین خان اور راشد لطیف بالترتیب 118 اننگز میں 147 اور 69 اننگز میں 130 آؤٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
یہ سنگ میل اس وقت حاصل ہوا جب پاکستان کے اسپن اٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 123 رنز پر ڈھیر کردیا۔