اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔
ایڈیلیڈ کے اوول میں آج جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان آسٹریلیا سے مدمقابل ہے اور مہمانوں کا مقصد سیریز برابر کرنا ہے۔
اگر رضوان میچ میں پچاس یا اس سے زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ سرفراز، معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
اس وقت سرفراز احمد 27 اننگز میں چھ نصف سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں اور اس کے بعد اکمل ہیں جنہوں نے 42 اننگز میں چار نصف سنچریاں بنائیں معین خان نے 35 اننگز میں تین نصف سنچریاں بنائیں جبکہ سلیم یوسف نے آسٹریلیا میں 21 اننگز میں تین سنچریاں بنائیں۔
رضوان نے 30 اننگز میں چھ ففٹی یا اس سے زیادہ سکور بنائے ہیں اور وہ سرفراز احمد سے ٹائٹل حاصل کرنے سے صرف ایک ففٹی دور ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔