Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsچالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے...

چالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے لیے مفید ثابت ہوں گے، سروے رپورٹ

Published on

اردو انٹرنیشنل انڈیا ٹو ڈے کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 40 فیصد سے زیادہ ہندوستانیوں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسرا عہد صدارت بھارت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ یہ نتائج اس وقت سامنے آئے جب ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے والے تھے۔

انڈیا ٹوڈے میگزین کے “موڈ آف دی نیشن” سروے کے مطابق، مودی اور ان کی پارٹی کے زیادہ تر حامی ٹرمپ کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں اور سروے میں شامل افراد میں سے صرف 16 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ بھارت کے لیے نقصان دہ یا تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ جبکہ رائے شماری میں شامل باقی افراد نے کہا کہ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے سے بھارت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

سروے کے نتائج ایسے وقت میں شائع ہوئے جب ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ان ممالک پر محصولات (ٹیکس) عائد کریں گے جو امریکی درآمدات پر ڈیوٹی لگاتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ پہلے بھی یہ شکایت کر چکی ہے کہ بھارت میں امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس عائد کیے جاتے ہیں، جس سے امریکی درآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سی ووٹر کے ماہر نفسیات یشونت دیشمکھ نے کہا کہ بھارتی سیاست میں دائیں اور بائیں بازو کے نظریات واضح طور پر تقسیم ہیں۔ مودی کے حامی عام طور پر ٹرمپ کو بھی ایک مضبوط اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر عام انتخابات منعقد کروائے جائیں تو نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کو 47 فیصد ووٹ ملیں گے، جبکہ اپوزیشن اتحاد، جس کی قیادت راہول گاندھی کر رہے ہیں، کو41 فیصد ووٹ حاصل ملیں گے۔

گزشتہ سال عام انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت کھونے کے بعد حکومت بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں پر انحصار کرنا پڑا۔ تاہم، بی جے پی اتحاد نے ملک میں جاری معاشی سست روی کے باوجود تین اہم ریاستوں کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Latest articles

ہم نہیں چاہتے کہ جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ جائے، حماس

اردو انٹرنیشنل غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس...

اقوامِ متحدہ نے حسينہ واجد حکومت کو سنگين جرائم کی مرتکب قرار دیدیا

اقوامِ متحدہ نے سابق بنگلادیشی وزیرِ اعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت کو اقتدار...

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری...

فیصل مسجد جانے سے گریز کریں، امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو انتباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو...

More like this