
Mohsin Naqvi's blunt answer: If the Indian team wants the trophy, the ACC office should come and take it-ACC
ایشیا کپ 2025 کے بعد ٹرافی کی حوالگی پر بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائے گئے جھوٹے پراپیگنڈے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کسی سے معذرت کی ہے، نہ ہی کوئی غلطی کی۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہا ہےاگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر آکر مجھ سے وصول کر لیں”
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی بھارت کو اسی روز دینے کو تیار تھا، اور آج بھی تیار ہوں، مگر بھارت نے خود کھیل میں سیاست شامل کر کے ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانا رہ گیا ہے، اور یہ سب عالمی سطح پر بھارت کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔