اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جانے والا آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
نقوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہر کھلاڑی کو 100,000 ڈالر ملیں گے اگر وہ 29 جون کو بارباڈوس میں ٹرافی اٹھاتے ہیں۔
پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، امریکہ، آئرلینڈ اور کینیڈا کے ساتھ ہے اور وہ 6 جون کو ڈیلاس میں شریک میزبانوں کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
گرین شرٹس اس کے بعد 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ متوقع مقابلہ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل گرین شرٹس سات ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے آئرلینڈ اور انگلینڈ جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال