
Mixed Martial Arts Asian Championship: Indian fighters will reach Lahore tomorrow
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے لیے بھارتی فائٹرزبراستہ واہگہ بارڈر کل لاہور پہنچیں گے .
پنجاب سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم 18 سے 22 اگست لاہورمیں ہوگی ، پہلی بار پاکستان میں ہونےوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں بریو کمبیٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی ہوں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بریو کمبیٹ اور ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں 23 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پنجاب سپورٹس بورڈ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشین چیمپئن شپ میں 12 جبکہ بریو کمبیٹ میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی، مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز حصہ لیں گے جبکہ 120 سے زائد آفیشلز اور ٹیکنیکل سٹاف بھی ایونٹس میں شرکت کرے گا ۔