Mitchell's brilliant century, New Zealand beat India to level the series-AFP
راجکوٹ: ڈیرل مچل کی شاندار ناقابلِ شکست 131 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ہدف 285 رنز کے تعاقب میں مچل اور ول ینگ (87) کے درمیان تیسری وکٹ پر 162 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، جس کی بدولت مہمان ٹیم نے 15 گیندیں قبل ہدف حاصل کر لیا مچل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل بھارت نے کے ایل راہول کی ناقابلِ شکست 112 رنز کی اننگز کی مدد سے 284 رنز بنائے، تاہم نیوزی لینڈ کے بیٹرز کے سامنے بھارتی بولنگ اور فیلڈنگ متاثر کن ثابت نہ ہو سکی۔
یہ 2023 کے بعد بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی ون ڈے فتح اور آٹھ سال میں بھارت کی سرزمین پر پہلی 50 اوورز کی جیت ہے۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو اندور میں کھیلا جائے گا۔



