Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsمیکسیکو کے فٹبال کوچ شائقین کی جانب سے پھینکی گئی بوتل...

میکسیکو کے فٹبال کوچ شائقین کی جانب سے پھینکی گئی بوتل سے زخمی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کونکاف نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں ہونڈوراس ، کے خلاف میچ کے دوران میکسیکو کے کوچ خاویراگیرے کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

ہونڈوراس، کے شہر سان پیڈرو سولا میں جنرل فرانسسکو مورازان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں میکسیکو کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر خاویراگیرے اپنے حریف کوچ رینالڈو روئیڈا سے مصافحہ کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران تماشائیوں کی جانب سے پھینکا گیا ایک کین ان کے سر پر آ کر لگا، جس سے ان کے سر سے خون بہنے لگا۔

اگیرے نے اس واقعے پر زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ “یہ فٹ بال ہے، اور دیگر چیزوں کا ذکر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ میں شکایت کرنے والا نہیں ہوں۔” ان کا یہ تبصرہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس ناخوشگوار واقعے کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Mexican football coach injured by bottle thrown by fans
Mexican football coach injured by bottle thrown by fans
Photo-Getty Images

کونکاف نے اس واقعے کی سخت مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ “ٹیموں اور شائقین کی حفاظت کونکاف کے لیے ترجیح ہے اور فٹ بال میں ایسے پرتشدد رویے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔” کونکاف نے مزید کہا کہ اس معاملے کو انتظامی کمیٹی کے سامنے مزید تحقیقات کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خاویراگیرے نے جولائی میں تیسری مرتبہ بطور کوچ میکسیکو کی قومی فٹ بال ٹیم کا چارج سنبھالا تھا۔ انہوں نے جمائم لوزانو کی جگہ لی تھی، جنہیں کوپا امریکہ کے گروپ مرحلے سے مایوس کن اخراج کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this