Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالمیٹروپولیٹن فٹبال کپ:صدر ٹاؤن کی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کے لیے...

میٹروپولیٹن فٹبال کپ:صدر ٹاؤن کی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کے لیے کمیٹی تشکیل

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا کھیل ہے۔ پاکستان میں ضلع جنوبی کو فٹ بال کی نرسری کہا جاتا ہے۔ ماضی میں یہاں کے کئی کھلاڑی بین الاقوامی اور قومی سطح پر کھیل چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا جھنڈا سربلند کیا اور نام کمائے۔ صدر ٹاؤن میں فٹ بال کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیراہتمام رواں ماہ شروع ہونے والے میٹروپولیٹن فٹبال کپ کے لیے صدر ٹاؤن کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، چیئرمین سپورٹس کمیٹی حامد حسین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی اور ڈائریکٹر سپورٹس آصف عظیم بھی موجود تھے۔

چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بھرپور مواقع فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے قصبے، شہر، صوبے اور پاکستان کا نام اور پرچم بلند کر سکیں۔ اس موقع پر چیئرمین منصور شیخ نے میٹرو پولیٹن فٹ بال کپ کے لیے صدر ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز، سلیکشن اور دیگر انتظامی امور کے انعقاد کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔

کمیٹی کے چیئرمین حامد حسین ہیں جبکہ دیگر ممبران میں محمد رئیسی، آصف عظیم، صدر ٹاؤن یوتھ کونسلر عمر فاروق اور محمد الیاس کے نام شامل ہیں۔ چیئرمین منصور شیخ نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ اور فٹنس کی بنیاد پر کیا جائے۔ میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو نے کہا کہ صحت مند معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کھیل کے میدان نوجوانوں کو تفریح، ذہنی اور جسمانی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف کھیل کے میدانوں میں اضافہ کیا جائے بلکہ موجودہ گراؤنڈز میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو فٹ بال میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں شہر میں دیگر کھیلوں کے لیے ٹیمیں تیار کی جائیں گی۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...