Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپیراگوئے کی پابندی کے باوجود اسٹیڈیم میں میسی کی جرسی نظر آئے...

پیراگوئے کی پابندی کے باوجود اسٹیڈیم میں میسی کی جرسی نظر آئے گی: کوچ اسکالونی پُراعتماد

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی کو پورا یقین ہے کہ جمعرات کو ہونے والے جنوبی امریکی ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ میں، پیراگوئے کی فٹ بال ایسوسی ایشن (اے پی ایف) کی جانب سے ارجنٹائن کی جرسیوں پر پابندی کے باوجود، اسٹیڈیم کے ہوم سیکشن میں لیونل میسی کی جرسی نظر آئے گی۔

ارجنٹینا کا میچ پیراگوئے کے شہر آسنسیون میں ڈیفینسورس ڈیل چاکو اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پیراگوئے کی فٹ بال ایسوسی ایشن (اے پی ایف) کے منیجر، فرنینڈو ولاسبوا، نے ہوم کراؤڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف پیراگوئے کی ٹیم کی جرسی پہنے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کی ٹیم یا کسی اور ملک کی ٹیموں کی جرسی یا ایسے کلب کی جرسی جس میں دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے نام ہوں، پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پیراگوئے کے منیجر فرنینڈو ولاشبوا نے بدھ کو مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہم کسی اور ٹیم کی شرٹ پہننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ میسی کے خلاف کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم تمام کھلاڑیوں کے کیریئر کا احترام کرتے ہیں، مگر ہمارے لیے اپنا ہوم گراؤنڈ بہت اہم ہے۔”

پیراگوئے کے کوچ گستاوو الفارو نے کہا کہ “میرا اس ٹی شرٹ پر پابندی کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور مجھے اس بارے میں معلوم بھی نہیں تھا۔ میرا خیال ہے کہ اس کا مقصد ممکنہ تنازعات کو کم کرنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میسی کل ہمارا مخالف ہے۔ میں پیرو کے خلاف ان کے بہترین کھیل کی دعا کرتا ہوں، مگر کل نہیں۔”

تاہم، ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن کے نمبر 10، لیونل میسی، جو ملک کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی اور ورلڈ کپ جیتنے والے ہیں، کا عالمی سطح پر بہت زیادہ اثر و رسوخ ہے۔

Messi jerseys will be seen in stadium despite Paraguay ban: Coach Scaloni confident
Messi jerseys will be seen in stadium despite Paraguay ban: Coach Scaloni confident

اسکالونی نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا، “عام طور پر، پیراگوئے کے فٹ بالرز اور مداحوں کے لیے یہ قدرتی بات ہے کہ وہ اپنی قومی ٹیم کی شرٹ پہننا چاہتے ہیں۔ لیکن لیو (میسی) کا اثر اتنا زیادہ ہے کہ ہمیں ارجنٹائن کی جرسی نظر آئے گی۔”

انہوں نے مزید کہا، “اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پیراگوئے کی حمایت نہیں کرتے۔ میرے خیال میں یہ اچھی بات ہے کہ فٹ بال کے لوگ میسی کی پہچان کو تسلیم کرتے ہیں۔ اگر کوئی ارجنٹائن کی شرٹ پہنے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ارجنٹائن کا مداح بن گیا ہے۔”

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this