Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلفٹ بالایمباپے اسرائیل اور اٹلی کے میچوں کے لیے فرانس کے اسکواڈ سے...

ایمباپے اسرائیل اور اٹلی کے میچوں کے لیے فرانس کے اسکواڈ سے باہر

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فرانس کے مینیجر، دیدیئر دیشامپ نے کہا کہ انہوں نے کپتان کیلیان ایمباپے کو اس ماہ ہونے والے نیشنز لیگ کے میچوں کے لیے اسکواڈ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ صرف ایک بار کے لیے کیا ہے۔

ریال میڈرڈ کے کھلاڑی ایمباپے کو اسرائیل اور اٹلی کے خلاف آئندہ میچوں کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔ انہیں اکتوبر میں بھی نیشنز لیگ کے میچوں سے باہر رکھا گیا تھا کیونکہ وہ انجری سے واپس آئے تھے، اور اس بار امید کی جا رہی تھی کہ وہ واپس اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

تاہم دیشامپ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایمباپے سے بات چیت کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے اور یہ فیصلہ صرف اسرائیل اور اٹلی کے میچوں کے لیے کیا گیا۔

ایمباپے، جو پچھلے موسم گرما میں پیرس سینٹ جرمین سے ریال میڈرڈ منتقل ہوئے تھے، وہاں اپنی فارم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے 15 میچوں میں 8 گول کیے ہیں، لیکن اپنے پچھلے 5 میچوں میں صرف ایک گول کیا ہے۔

ریال میڈرڈ، جس نے پچھلے سیزن میں چیمپئنز لیگ اور لا لیگا دونوں جیتے تھے، اس وقت بارسلونا سے نو پوائنٹس پیچھے ہے۔ ایمباپے نے فرانس کے لیے 86 میچوں میں 48 گول کیے ہیں اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this