Saturday, January 18, 2025
Homeکھیلفٹ بالمانچسٹر سٹی کا فرینکفرٹ کے ساتھ عمر مارموش کو سائن کرنے کا...

مانچسٹر سٹی کا فرینکفرٹ کے ساتھ عمر مارموش کو سائن کرنے کا زبانی معاہدہ طے پا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی جرمن کلب اینٹراچٹ فرینکفرٹ کے فارورڈ عمر مارموش کو سائن کرنے کے قریب پہنچ گیا ۔ ذرائع کے مطابق، دونوں کلبوں کے درمیان زبانی معاہدہ ہو چکا ہے، لیکن حتمی منتقلی ابھی باقی ہے۔

مارموس، جو 25 سالہ مصری انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں، نے اس سیزن میں بنڈس لیگا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 گول کیے ہیں۔ انہوں نے 2023 میں وولفسبرگ سے مفت منتقلی پر اینٹراچٹ فرینکفرٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس کے علاوہ ،مانچسٹر سٹی جلد ہی برازیل کے نوجوان ڈیفنڈر وِٹر ریس کے ساتھ بھی معاہدہ مکمل کرنے والا ہے۔ وِٹر ریس، جو برازیل کے کلب پالمیراس سے تعلق رکھتے ہیں، میڈیکل چیک کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، مانچسٹر سٹی یووینٹس کے لیفٹ بیک اینڈریا کمبیاسو کو بھی سائن کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ 24 سالہ کمبیاسو نے اس سیزن میں یووینٹس کے لیے 25 میچز میں حصہ لیا، دو گول کیے اور دو اسسٹ فراہم کیے۔ تاہم، سٹی کے ذرائع کے مطابق کمبیاسو کی منتقلی پر بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے اور اس مہینے معاہدے کی تکمیل کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔

مانچسٹر سٹی کی یہ حالیہ سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ کلب اپنی ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

Latest articles

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے، سابق کپتان نے تصدیق کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق...

جنوبی افریقہ کو چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ایک اور دھچکا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو ایک اور دھچکا لگا...

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے دن 4 وکٹ پر 143 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعود شکیل اور محمد رضوان نے اپنی چوتھی...

ریال میڈرڈ کی سیلٹا ویگو کے خلاف شاندار فتح، کوپا ڈیل رے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے سیلٹا ویگو...

More like this