پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز کی تلاش

0
71
Looking for foreign coaches for Pakistan team
Looking for foreign coaches for Pakistan team

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی مینز ٹیم کے لیے معروف غیر ملکی کوچز کی شمولیت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی کرکٹ ٹیم کے لیے مضبوط کوچنگ اسٹاف مقرر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم معروف کوچز کا تقرر ایک مشکل کام ہو ہوگا کیونکہ ان میں سے اکثر پوری دنیا کی لیگز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وقت پر خالی جگہ کو پُر کرنے کے لیے پی سی بی غیر ملکی کنسلٹنٹس کے ساتھ مقامی کوچز کی تقرری کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ کوچنگ کی تقرریوں کے حوالے سے پیش رفت اگلے ہفتے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پوٹک، جنہیں نومبر 2023 میں اپنے محکموں میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) منتقل کیا گیا تھاانہوں نے رواں سال جنوری میں اپنے عہدے چھوڑ دیے تھے۔

اپریل 2023 میں، آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا تھا جبکہ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں پاکستان کی قومی مردوں کی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر پوٹک نے اپریل 2023 سے بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کیا۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ تمام فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے کیا گیا۔

پاکستان مینز فیوچر ٹورز پروگرام برائے 2024
اپریل – نیوزی لینڈ سے پاکستان (5 T20)

مئی – پاکستان سے نیدرلینڈز (تین T20)، آئرلینڈ (دو T20) اور انگلینڈ (چار T20)

جون – ICC مردوں کا T20 ورلڈ کپ امریکہ/ویسٹ انڈیز 2024