Wednesday, January 15, 2025
Homeکھیللانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستانی شوٹرز نے 3 گولڈ سمیت 11...

لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستانی شوٹرز نے 3 گولڈ سمیت 11 میڈلز جیت لیے

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں کھیلی گئی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز چھاگئے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے 3 گولڈ میڈلز سمیت کُل 11 میڈلز جیتے۔

گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں، ایف ٹی آر کیٹیگری میں بھی پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے کئی انعامات اپنے نام کیے۔

پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی، شوٹنگ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف چیلنجز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

Latest articles

احسان اللہ نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دائیں ہاتھ کے ابھرتے ہوئے تیز...

کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ایسا ہوتا تو عوام سے نہ چھپاتے، چیئرمین پی ٹی آئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوئی...

لاس اینجلس میں آگ: گلابی پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی...

شمالی کوریا کا ایک ماہ میں دوسری بار کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر...

More like this