Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلفٹ باللیام ڈیلپ کی شاندار کارکردگی، ایپسوچ کی چیلسی کو 2-0 سے شکست

لیام ڈیلپ کی شاندار کارکردگی، ایپسوچ کی چیلسی کو 2-0 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ اور چیلسی کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں ایپسوچ کے کے اسٹرائیکر لیام ڈیلپ نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پریمیئر لیگ کی پہلی ہوم جیت دلائی، جبکہ چیلسی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

ڈیلپ نے میچ کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کیا۔ یہ پنالٹی اس وقت دی گئی جب گول کیپر فلپ یورگینسن نے ڈیلپ کو ڈریبل کرتے وقت روکنے کی کوشش کی۔ وی اے آر کے فیصلے نے یہ پنالٹی درست قرار دی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں، ڈیلپ نے چیلسی کے دفاع کی ایک غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوماری ہچنسن کے لیے گول کا موقع پیدا کیا، جس سے ایپسوچ کی برتری 2-0 تک بڑھ گئی ۔

Liam Delp's brilliant performance as Ipswich beat Chelsea 2-0
Liam Delp’s brilliant performance as Ipswich beat Chelsea 2-0
Photo-Getty Images

دوسری جانب ،چیلسی نے میچ کے دوران کھیل پر اپنا غلبہ رکھا لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہی۔ جواؤ فیلکس کے گول کو وی اے آر کے ذریعے آف سائیڈ قرار دیا گیا، جس سے چیلسی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں اور آخر میں میچ کا فیصلہ 2-0 سے یکطرفہ طور پر ایپسوچ کے حق میں چلا گیا۔

ایپسوچ نے اس جیت کے بعد 18ویں پوزیشن حاصل کر لی اور اب ریلیگیشن زون سے باہر نکلنے کے قریب ہے۔ جبکہ چیلسی اب پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر ہے اور لیگ لیڈرز لیورپول سے 10 پوائنٹس پیچھے ہے ۔

اینزو ماریسکا کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست کے بعد ٹائٹل جیتنے کی امیدیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں، جبکہ لیورپول 10 پوائنٹس کی واضح برتری کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے۔

premier league standings
premier league standings

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this