Monday, February 17, 2025
Homeاسرائیللبنان : اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک

لبنان : اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی کی وزارت صحت نے رپورٹ کیا ہے کہ بیقا وادی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 60 لبنانی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کی یہ بمباری اس علاقے میں مختلف جگہوں پر کی گئی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بیقا وادی کے 12 مختلف علاقوں میں بمباری کی گئی ہے، بیقا وادی کو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ان ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزارت صحت نے زخمیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 58 لبنانی زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کی یہ تعداد ابتدائی معلومات کے مطابق ہیں اور ریسکیو کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 60 میں سے 16 لبنانیوں کی ہلاکتیں بعلبک شہر کے مغرب میں واقع العلق میں ہوئی ہیں۔

گورنر بعلبک نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو سب سے زیادہ پرتشدد کارروائی قرار دیا ہے۔ خیال رہے بعلبک وادی بیقا کا علاقہ ہے جس کی سرحد شام سے ملتی ہے۔

لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے ساحلی شہر تائر پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے موقع پر ہی بمباری کا یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this