Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانلاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر...

لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

Published on

لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگراں حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کر سکتی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک نگران حکومت کا ادویات کے قیمتوں سے متعلق یہ نوٹیفیکیشن معطل کر دیا جائے.
عدالت نے نگران پنجاب حکومت، وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفیکشن معطل کردیا۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this