Friday, July 5, 2024
پاکستانلاہورہائیکورٹ نے صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت...

لاہورہائیکورٹ نے صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

لاہورہائیکورٹ نے صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ دخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور جیت گئے، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور انہیں بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

عدالت نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...