
پاکستان اور جموریہ کوریا کی چالیس سالہ سفارتی سالگرہ کے موقع پر حال ہی میں تعینات ہونے والے کوریا کے سفیر پارک کیجون نے میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جموریہ کوریا کو باہمی تعاون ، سرمایہ کاری اور تجارت کی بنیاد پر مستقبل کی طرف بڑھنا ہے.ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کی صورتحال پر کورین کمپنیاں شکایت کرتی ہیں مگر یقین ہے کہ پاکستان صورتحال کو بہتر بنالےگا.جمہوریہ کوریا کے سفیر نے کہا کہ ہمیں خدمات اور دیگر شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل کی ضرورت ہے.جمہوریہ کوریا کی حکومت ویزا سسٹم کو وسیع اور آسان بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورین سنٹر میں روزگار کی جانچ کا نظام موجود ہے،جو پاکستانی نوجوانوں کے کوریا میں کام کرنے کے لئے کچھ ٹیسٹ لے رہے ہیں.انہوں نے بتایا کہ اس سال 29000 پاکستانی نوجوان کوریا میں کام کرنے کے لئے ٹیسٹ دے رہے ہیں.
کوریا کے سفیر نے کہا کہ کوریا میں موجود پاکستانی کوریا اور پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھا رہے ہیں.